صحيح الادب المفرد
حصہ دوئم: احادیث 250 سے 499
221.  باب إذا أحب الرجل أخاه فليعلمه
حدیث نمبر: 421
421/542 عن حبيب بن عبيد، عن المقدام بن معدي كرب- وكان قد أدركه- قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم:"إذا أحب أحدكم أخاه فليعلمه أنه أحبه".
حبیب بن عبید سے روایت ہے وہ سیدنا مقدام بن معدی کرب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں اور انہوں نے ان کا زمانہ بھی پایا ہے انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی اپنے بھائی سے محبت کرے تو اسے بتا دے کہ وہ اس سے محبت کرتا ہے۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 421]
تخریج الحدیث: (صحيح)

حدیث نمبر: 422
422/543 عن مجاهد قال: لقيني رجل من أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم فأخذ بمنكبي من ورائي. قال: أما إني أحبّك. قال(1): أحبك الله الذي أحببتني له. فقال: لولا أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:""إذا أحب الرجل الرجل فليخبره أنه أحبه". ما أخبرتك. قال: ثم أخذ يعرض علي الخطبة. قال: أما إن عندنا جارية، أما إنها عوراء.
مجاہد سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ مجھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک آدمی ملا اس نے پیچھے سے میرے کاندھوں کو تھام لیا اور کہا: سنو میں تم سے محبت کرتا ہوں، مجاہد نے کہا: اللہ بھی تم سے محبت کرے، جس کی رضا کے لیے تم نے مجھ سے محبت کی۔ اس پر انہوں نے کہا: اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ نہ فرماتے کہ جو شخص کسی دوسرے آدمی سے محبت کرے تو وہ اسے بتا دے کہ وہ اس سے محبت کرتا ہے تو میں یہ بات تمہیں کبھی نہ کہتا، اس کے بعد وہ میرے سامنے ایک نکاح کی پیش کش کرنے لگے اور کہا: سنو ہمارے یہاں ایک لڑکی ہے لیکن وہ نابینا ہے۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 422]
تخریج الحدیث: (حسن صحيح)

حدیث نمبر: 423
423/544 عن أنس قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم:" ما تحابّا(2) الرجلان إلا كان أفضلهما أشدهما حباً لصاحبه".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب دو آدمی آپس میں ایک دوسرے سے (اللہ کی رضا کے لیے) محبت کرتے ہیں تو ان میں افضل وہ ہوتا ہے جو اپنے ساتھی سے زیادہ محبت رکھتا ہو۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 423]
تخریج الحدیث: (صحيح)