سیدنا فضالۃ بن عبید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سوار پیدل کو سلام کہے گا، اور چلنے والا بیٹھے ہوئے کو، اور تھوڑے زیادہ افراد کو سلام کہیں۔“[الادب المفرد/كِتَابُ السَّلامِ/حدیث: 998]
تخریج الحدیث: «صحيح: جامع الترمذي، الاستئذان و الآداب، ح: 2703»
سيدنا فضالۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گھوڑ سوار پیدل چلنے والے کو سلام کہے، اور چلنے والا کھڑے ہوئے کو سلام کہے، اور تھوڑے زیادہ کو سلام کہیں۔“[الادب المفرد/كِتَابُ السَّلامِ/حدیث: 999]
تخریج الحدیث: «صحيح: صحيح ابن حبان (ابن بلبان)، ح: 497»