امام شعبی رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ وہ ایک گھوڑ سوار کو ملے تو اسے پہلے سلام کہا۔ (ان کے شاگرد حصین کہتے ہیں) میں نے عرض کیا: آپ نے اسے پہلے سلام کیوں کہا؟ انہوں نے فرمایا: میں نے شریح رحمہ اللہ کو دیکھا کہ وہ پیدل چلتے ہوئے بھی سلام میں پہل کرتے تھے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ السَّلامِ/حدیث: 997]