سيدنا فضالۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گھوڑ سوار پیدل چلنے والے کو سلام کہے، اور چلنے والا کھڑے ہوئے کو سلام کہے، اور تھوڑے زیادہ کو سلام کہیں۔“[الادب المفرد/كِتَابُ السَّلامِ/حدیث: 999]
تخریج الحدیث: «صحيح: صحيح ابن حبان (ابن بلبان)، ح: 497»