سنن نسائي: کتب/ابواب
احادیث
رواۃ الحدیث
سوانح حیات امام نسائی رحمہ اللہ
سنن نسائي
کتاب: زیب و زینت اور آرائش کے احکام و مسائل
The Book of Adornment
16. بَابُ : الْخِضَابِ بِالْحِنَّاءِ وَالْكَتَمِ
16. باب: مہندی اور کتم لگانے کا بیان۔
Chapter: Dyeing Hair with Henna and Katam
ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” سب سے بہتر چیز جس سے تم بڑھاپے کا رنگ بدلو مہندی اور «کتم» ہے“ ۔
Report Error
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الترجل 18(4205)، سنن الترمذی/اللباس 20 (1753)، سنن ابن ماجہ/اللباس 32(3622)، (تحفة الأشراف: 11927، 18885)، مسند احمد (5/147، 150، 154، 156، 169)، ویأتي عند المؤلف بأرقام: 5082- 5084) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن
ابوذر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” سب سے بہتر چیز جس سے تم بڑھاپے کا رنگ بدلو مہندی اور «کتم» ہے“ ۔
Report Error
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 11966) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎ : «کتم» ایک پودا ہے جسے مہندی کے ساتھ ملاتے ہیں، ان دونوں کو ملا کر استعمال سے بالوں کا رنگ سیاہی مائل ہو جاتا ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح
ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ” سب سے بہتر چیز جس سے تم بڑھاپے کا رنگ بدلو، مہندی اور کتم ہے“ ۔
Report Error
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 5080 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن
ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” سب سے بہتر چیز جس سے تم بڑھاپے کا رنگ بدلو، مہندی اور کتم ہے“ ۔ جریری اور کہمس نے ان کی مخالفت کی ہے ۱؎ ۔
Report Error
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 5081 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎ : یعنی اجلح کی مخالفت کی ہے، اور دونوں کی سندوں میں انقطاع ہے جو واضح ہے (ان دونوں کی روایتیں آگے آ رہی ہیں) ۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن