الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4246
4246. حضرت ابو سعید اور حضرت ابو ہریرہ ؓ ہی سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے انصار کے خاندان بنو عدی کے بھائی کو خیبر بھیجا اور اسے وہاں کا عامل مقرر فرمایا۔ عبدالمجید سے روایت ہے، انہوں نے ابو صالح سمان سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ اور حضرت ابو سعید خدری ؓ سے اسی طرح نقل کیا ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:4246]
حدیث حاشیہ:
1۔
رسول اللہ ﷺ نے بنوعدی کے جس انصاری شخص کو خیبر کا عامل مقرر کیا تھا اس کا نام سواد بن غزیہ ہےیہ وہاں کے پہلے تحصیل دار تھے۔
انھیں آپ نے خیبر کی زمین کا خراج اور وہاں کے باغات کا حصہ وصول کرنے کے لیے تعینات کیا تھا2۔
خطیب بغدادی نے ذکر کیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے خبیر کے لیے ابن صعصعہ ؓ کو عامل مقرر کیا تھا۔
شاید یہ کوئی اور واقعہ ہو گا کیونکہ ابو عوانہ اور دارقطنی میں صراحت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے قبیلہ عدی بن نجار سے حضرت سواد بن غزیہ کو خیبرکا تحصیل دار مقرر کیا تھا۔
(سنن الدارقطنی: 17/3، وفتح الباری: 621/7)
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 4246