392- وبه: عن ابيه انه اخبره ان ابا سعيد الخدري قال له: إني اراك تحب الغنم والبادية، فإذا كنت فى غنمك او باديتكم فاذنت بالصلاة فارفع صوتك، فإنه لا يسمع مدى صوت المؤذن جن ولا إنس ولا شيء إلا شهد له يوم القيامة. قال ابو سعيد الخدري: سمعته من رسول الله صلى الله عليه وسلم.392- وبه: عن أبيه أنه أخبره أن أبا سعيد الخدري قال له: إني أراك تحب الغنم والبادية، فإذا كنت فى غنمك أو باديتكم فأذنت بالصلاة فارفع صوتك، فإنه لا يسمع مدى صوت المؤذن جن ولا إنس ولا شيء إلا شهد له يوم القيامة. قال أبو سعيد الخدري: سمعته من رسول الله صلى الله عليه وسلم.
عبداللہ بن عبدالرحمٰن بن ابی صعصعہ الانصاری المازنی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: میں دیکھتا ہوں کہ تم بکریوں اور جنگل کو پسند کرتے ہو، پس اگر تم اپنی بکریوں یا جنگل میں ہو پھر تم نماز کے لئے اذان کہو تو آواز بلند کرنا کیونکہ مؤذن کی آواز جہان تک پہنچتی ہے اسے جن، انسان یا جو چیز بھی سنے تو وہ قیامت کے دن اس کے لئے گواہی دے گی۔ ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے۔
अब्दुल्लाह बिन अब्दुर्रहमान बिन अबी सअसआह अल-अंसारी अल-माज़नी रहम अल्लाह से रिवायत है कि हज़रत अबु सईद ख़ुदरी रज़ि अल्लाहु अन्ह ने उन से कहा ! मैं देखता हूँ कि तुम बकरियों और जंगल को पसंद करते हो, बस अगर तुम अपनी बकरियों या जंगल में हो फिर तुम नमाज़ के लिए अज़ान कहो तो आवाज़ ऊँची करना क्यूंकि मुअज़्ज़न की आवाज़ जहां तक पहुँचती है उसे जिन, इंसान या जो चीज़ भी सुने तो वह क़यामत के दिन उस के लिए गवाही देगी। अबु सईद ख़ुदरी रज़ि अल्लाहु अन्ह ने कहा कि मैं ने इसे रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम से सुना है।
تخریج الحدیث: «392- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 69/1، ح 148، ك 3 ب 1 ح 5) التمهيد 223/19، الاستذكار: 127، و أخرجه البخاري (609) من حديث مالك به.»
قال الشيخ زبير على زئي: سنده صحيح
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم کی حدیث نمبر 71 کے فوائد و مسائل
حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث موطا امام مالك رواية ابن القاسم 71
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 609، من حديث مالك به]
تفقه: ➊ مؤذن کے لئے یہ بڑی فضیلت ہے کہ قیامت کے دن اُس کی آواز سننے والی ہر چیز اس کے حق میں گواہی دے گی۔ ➋ اگر ایک ہی حدیث صحیح و حسن سندوں کے ساتھ کسی صحابی سے مرفوعاً اور موقوفاً مروی ہو تو دونوں سندیں صحیح وحسن ہوتی ہیں۔ ➌ اکیلے آدمی کے لئے بھی بہتر یہی ہے کہ اذان دے کر نماز پڑھے۔ ➍ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «المؤذنون أطول الناس أعناقًا يوم القيامة۔» قیامت کے دن اذان دینے والوں کی گردنیں سب سے لمبی ہوں گی یعنی ان کی بہت زیادہ عزت ہو گی۔ [ديكهئے صحيح مسلم: 387، دارالسلام: 852] ➎ مؤذن کی آواز جتنی بلند ہو گی اتنا ثواب زیادہ ہو گا۔ ➏ مسجد میں بہترین قسم کا لاؤڈ سپیکر نصب کر کے اول وقت اذان دینی چاہئے۔ ➐ سیدنا سہل بن سعد الساعدی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: دو وقتوں میں آسمان کے دروازے کھل جاتے ہیں اور بہت کم دعا رد ہوتی ہے: نماز کے لئے اذان کے وقت اور اللہ کے راستے میں صف بندی کے وقت۔ [الموطأ 1/70 ح150، وسنده صحيح]
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث/صفحہ نمبر: 392