عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوبکر رضی الله عنہ سے فرمایا: ”تم حوض کوثر پر میرے رفیق ہو گے جیسا کہ غار میں میرے رفیق تھے“۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن، صحیح، غریب ہے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 6676) (ضعیف) (سند میں کثیر بن اسماعیل ابو اسماعیل ضعیف راوی ہیں)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف، المشكاة (6019) // ضعيف الجامع الصغير (1327) //
قال الشيخ زبير على زئي: (3670) إسناده ضعيف كثير النواء: ضعيف (تق:5605) وشيخه: جميع بن عمير ضعيف (د 241)