انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوبکر و عمر رضی الله عنہما کے سلسلہ میں فرمایا:
”یہ دونوں جنت کے ادھیڑ عمر والوں کے سردار ہوں گے، خواہ وہ اگلے ہوں یا پچھلے، سوائے انبیاء و مرسلین کے،
(آپ نے فرمایا:) ”علی ان دونوں کو اس بات کی خبر مت دینا
“۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث اس سند سے حسن غریب ہے۔