علی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ مجھے شکایت ہوئی
(بیماری ہوئی)، رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے، اس وقت میں دعا کر رہا تھا:
«اللهم إن كان أجلي قد حضر فأرحني وإن كان متأخرا فارفغني وإن كان بلاء فصبرني» ”اے میرے رب! اگر میری موت کا وقت آ پہنچا ہے تو مجھے
(موت دے کر) راحت دے اور اور اگر میری موت بعد میں ہو تو مجھے اٹھا کر کھڑا کر دے
(یعنی صحت دیدے) اور اگر یہ آزمائش ہے تو مجھے صبر دے
“، رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا:
”کیسے کہا
“ تو انہوں نے جو کہا تھا اسے دہرایا، آپ
صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اپنے پیر سے ٹھوکا دیا پھر آپ نے فرمایا:
«اللهم عافه أو اشفه» ”اے اللہ! انہیں عافیت دے، یا شفاء دے
“، اس کے بعد مجھے اپنی تکلیف کی پھر کبھی شکایت نہیں ہوئی۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔