ابوامامہ باہلی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص اپنے بستر پر پاک و صاف ہو کر سونے کے لیے جائے اور اللہ کا ذکر کرتے ہوئے اسے نیند آ جائے تو رات کے جس کسی لمحے میں بھی بیدار ہو کر وہ دنیا و آخرت کی جو کوئی بھی بھلائی، اللہ سے مانگے گا اللہ اسے وہ چیز ضروری عطا کرے گا“۔
امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن غریب ہے ۲- یہ حدیث شہر بن حوشب سے بطریق: «أبي ظبية عن عمرو بن عبسة عن النبي صلى الله عليه وسلم» مروی ہے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 4889) (ضعیف) (سند میں ”شہر بن حوشب“ ضعیف ہیں، تراجع الالبانی 143)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف، التعليق الرغيب (1 / 207)، المشكاة (1250)، الكلم الطيب (43 / 29)، التحقيق الثاني // ضعيف الجامع الصغير (5496) //
قال الشيخ زبير على زئي: (3526) إسناده ضعيف ابن أبى حسين مكي حجازي و رواية إسماعيل بن عياش عن الحجاز يين ضعيفة (انظر الحديث المتقدم:131) ولبعض الحديث شواهد