انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر عرض کیا: اللہ کے رسول! میں سفر پر نکلنے کا ارادہ کر رہا ہوں، تو آپ مجھے کوئی توشہ دے دیجئیے، آپ نے فرمایا:
”اللہ تجھے تقویٰ کا زاد سفر دے
“، اس نے کہا: مزید اضافہ فرما دیجئیے، آپ نے فرمایا:
”اللہ تمہارے گناہ معاف کر دے
“، اس نے کہا: مزید کچھ اضافہ فرما دیجئیے، میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، آپ نے فرمایا:
”جہاں کہیں بھی تم رہو اللہ تعالیٰ تمہارے لیے خیر
(بھلائی کے کام) آسان کر دے
“۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن غریب ہے۔