الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4742
´جنت اور جہنم کی تخلیق کا بیان۔`
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «صور» ایک سنکھ ہے، جس میں پھونک ماری جائے گی۔“ [سنن ابي داود/كتاب السنة /حدیث: 4742]
فوائد ومسائل:
حضرت اسرافیل ؑ اپنے منہ میں صور لیے امرالہٰی کے منتظرکھڑے ہیں، جب حکم ہو گا تو وہ اس میں پھونک ماریں گے اورساری دنیا فنا ہو جائے گی، پھر اللہ کے حکم سے دوبارہ پھونکیں گے تو سب جی اٹھیں گے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4742