ابو سعید خدری رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «ويل» جہنم کی ایک وادی ہے (اور اتنی گہری ہے کہ) جب کافر اس میں گرے گا تو اس کو تہہ تک پہنچنے سے پہلے گرنے میں چالیس سال لگ جائیں گے“۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث غریب ہے، ۲- ہم ابن لہیعہ کے سوا کسی اور کو نہیں جانتے کہ وہ اسے مرفوعاً روایت کرتا ہو۔
وضاحت: ۱؎: یہ حدیث مولف ارشاد باری «ولكم الويل مما تصفون»(الأنبیاء: ۱۸) کی تفسیر میں لائے ہیں۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 4062) (ضعیف) (سند میں ابن لھیعہ اور دراج دونوں ضعیف راوی ہیں)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف، التعليق الرغيب (4 / 229) // ضعيف الجامع الصغير (6148) //
قال الشيخ زبير على زئي: (3164) إسناده ضعيف / تقدم طرفه:2576