انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سواری مانگنے آیا، تو آپ کے پاس اسے کوئی سواری نہ ملی جو اسے منزل مقصود تک پہنچا دیتی۔ آپ نے اسے ایک دوسرے شخص کے پاس بھیج دیا، اس نے اسے سواری فراہم کر دی۔ پھر اس نے آ کر آپ کو اس کی اطلاع دی تو آپ نے فرمایا:
”بھلائی کی طرف رہنمائی کرنے والا
(ثواب میں) بھلائی کرنے والے ہی کی طرح ہے
“۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث اس سند سے یعنی انس رضی الله عنہ کی روایت سے جسے وہ نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں غریب ہے،
۲- اس باب میں ابومسعود بدری اور بریدہ رضی الله عنہما سے بھی احادیث آئی ہیں۔