الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 2066
´صحرائے عرب میں زیر زمین پائی جانے والی ایک ترکاری (فقعہ) اور عجوہ کھجور کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عجوہ (کھجور) جنت کا پھل ہے، اس میں زہر سے شفاء موجود ہے اور صحرائے عرب کا «فقعہ» ۱؎ ایک طرح کا «من» (سلوی والا «من») ہے، اس کا عرق آنکھ کے لیے شفاء ہے۔“ [سنن ترمذي/كتاب الطب عن رسول اللَّهِ صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2066]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
یہاں حدیث میں وارد لفظ (الکمأۃ) کا ترجمہ ”کھمبی“ قطعاً درست نہیں ہے ”الکمأۃ“ کوعربوں کی عامی زبان میں ”فقعہ“ کہا جاتا ہے،
یہ فقعہ موسم سرما کی بارشوں کے بعد صحرائے نجد ونفود کبریٰ،
مملکت سعودیہ کے شمال اورملکِ عراق کے جنوب میں پھیلے ہوئے بہت بڑے صحراء میں زیر زمین پھیلتا ہے،
اس کی رنگت اورشکل وصورت آلو جیسی ہوتی ہے،
جب کہ کھمبی زمین سے باہر اورہندوستان کے ریتلے علاقوں میں ہوتی ہے،
ابن القیم،
ابن حجر اوردیگرعلماء اُمّت نے (الکمأۃ) کی جوتعریف لکھی ہے اس کے مطابق بھی (الکمأۃ) درحقیقت فقعہ ہے کھمبی نہیں،
(تفصیل کے لیے فتح الباری اورتحفۃ الأحوذی کا مطالعہ کرلیں،
نیز اس پر تفصیلی کلام ابن ماجہ کے حدیث نمبر (3455) کے حاشہ میں ملاحظہ کریں،
اور جہاں بھی کمأۃ کا ترجمہ کھمبی لکھا ہے،
اس کی جگہ ”فقعہ“ لکھ لیں۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2066