عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”مومن لعن و طعن کرنے والا نہیں ہوتا ہے
“۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن غریب ہے،
۲- اس باب میں عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ سے بھی روایت ہے،
۳- بعض لوگوں نے اسی سند سے نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم سے یوں روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا:
”مومن کے لیے مناسب نہیں ہے کہ وہ لعن وطعن کرنے والا ہو
“، یہ حدیث پہلی حدیث کی وضاحت کر رہی ہے۔