عکرمہ سے روایت ہے کہ علی رضی الله عنہ نے کچھ ایسے لوگوں کو زندہ جلا دیا جو اسلام سے مرتد ہو گئے تھے، جب ابن عباس رضی الله عنہما کو یہ بات معلوم ہوئی
۱؎ تو انہوں نے کہا: اگر
(علی رضی الله عنہ کی جگہ) میں ہوتا تو انہیں قتل کرتا، کیونکہ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:
”جو اپنے دین
(اسلام) کو بدل ڈالے اسے قتل کرو
“، اور میں انہیں جلاتا نہیں کیونکہ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:
”اللہ کے عذاب خاص جیسا تم لوگ عذاب نہ دو
“، پھر اس بات کی خبر علی رضی الله عنہ کو ہوئی تو انہوں نے کہا: ابن عباس رضی الله عنہما نے سچ کہا
۲؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث صحیح حسن ہے،
۲- مرتد کے سلسلے میں اہل علم کا اسی پر عمل ہے،
۳- جب عورت اسلام سے مرتد ہو جائے تو اس کے بارے میں علماء کا اختلاف ہے، اہل علم کی ایک جماعت کہتی ہے: اسے قتل کیا جائے گا، اوزاعی، احمد اور اسحاق بن راہویہ کا یہی قول ہے،
۴- اور اہل علم کی دوسری جماعت کہتی ہے: اسے قتل نہیں بلکہ قید کیا جائے گا، سفیان ثوری اور ان کے علاوہ بعض اہل کوفہ کا یہی قول ہے۔
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 1458
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما علی رضی اللہ عنہ کی جانب سے اس وقت بصرہ کے گورنر تھے۔
2؎:
جوشخص اسلام میں داخل ہوگیا اور اسے اچھی طرح پہچاننے کے بعد پھر اس سے مرتد ہو گیا تو اس کا کفر اسلام نہ لانے والے کافر سے بڑھ کر ہے،
اس لیے ایسے شخص کی سزا قتل ہے اور یہ سزا حدیثِ رسول”من بدّل دينه فاقتلوه“ کے مطابق سب کے لیے عام ہے خواہ مرد ہو یا عورت۔
(واللہ اعلم)
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1458