19. باب مَا جَاءَ فِي الْمُظَاهِرِ يُوَاقِعُ قَبْلَ أَنْ يُكَفِّرَ
19. باب: ظہار کرنے والے کا بیان جو کفارہ کی ادائیگی سے پہلے جماع کر بیٹھے۔
Chapter: What has been related about the one who has uttered Zihar and has intercourse (with his wife) before atoning
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک آدمی آیا، اس نے اپنی بیوی سے ظہار کر رکھا تھا اور پھر اس کے ساتھ جماع کر لیا، اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں نے اپنی بیوی سے ظہار کر رکھا ہے اور کفارہ ادا کرنے سے پہلے میں نے اس سے جماع کر لیا تو کیا حکم ہے؟ تو آپ نے فرمایا:
”اللہ تم پر رحم کرے کس چیز نے تجھ کو اس پر آمادہ کیا؟
“ اس نے کہا: میں نے چاند کی روشنی میں اس کی پازیب دیکھی
(تو مجھ سے صبر نہ ہو سکا) آپ نے فرمایا:
”اس کے قریب نہ جانا جب تک کہ اسے کر نہ لینا جس کا اللہ نے تمہیں حکم دیا ہے
“۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن غریب صحیح ہے۔