فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث 989
989 ۔ اردو حاشیہ: ➊ ممکن ہے کہ آپ نے دونوں رکعتوں میں یہ سورت پڑھی ہو جیسا کہ اگلے باب میں سورۃ اعراف کے متعلق کہ آپ نے مغرب کی دونوں رکعتوں میں سورۃ اعراف تقسیم کر کے پڑھی۔ اور یہ بھی ممکن ہے کہ آپ نے پوری سورت ایک ہی رکعت می پڑھی ہو۔ واللہ أعلم۔ ➋ مذکورہ روایت کو شیخ البانی رحمہ اللہ نے ضعیف الاسناد قرار دیا ہے لیکن ضعف کی وضاحت نہیں فرمائی، تاہم مذکورہ حدیث کا صحیح ہونا ہی درست معلوم ہوتا ہے۔ واللہ أعلم۔ مزید دیکھیے: [ذخیرة العقبیٰ، شرح سنن النسائي: 275-271/12]
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 989