سنن نسائي کل احادیث 5761 :حدیث نمبر
کتاب سنن نسائي تفصیلات

سنن نسائي
کتاب: مشروبات (پینے والی چیزوں) کے احکام و مسائل
The Book of Drinks
38. بَابُ : الإِذْنِ فِي الاِنْتِبَاذِ
38. باب: مشکوں میں نبیذ بنانے کی اجازت کا بیان۔
Chapter: The Permission Concerning Whatever of These Drinks is Made in a Water Skin
حدیث نمبر: 5649
Save to word مکررات اعراب
(مرفوع) اخبرنا سوار بن عبد الله بن سوار، قال: حدثنا عبد الوهاب بن عبد المجيد، عن هشام، عن محمد، عن ابي هريرة، قال:" نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم وفد عبد القيس حين قدموا عليه عن الدباء وعن النقير وعن المزفت والمزادة المجبوبة" , وقال:" انتبذ في سقائك اوكه واشربه حلوا"، قال: بعضهم ائذن لي يا رسول الله في مثل هذا، قال:" إذا تجعلها مثل هذه"، واشار بيده يصف ذلك.
(مرفوع) أَخْبَرَنَا سَوَّارُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَوَّارٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنِ عَبْدِ الْمَجِيدِ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَفْدَ عَبْدِ الْقَيْسِ حِينَ قَدِمُوا عَلَيْهِ عَنِ الدُّبَّاءِ وَعَنِ النَّقِيرِ وَعَنِ الْمُزَفَّتِ وَالْمَزَادَةِ الْمَجْبُوبَةِ" , وَقَالَ:" انْتَبِذْ فِي سِقَائِكَ أَوْكِهِ وَاشْرَبْهُ حُلْوًا"، قَالَ: بَعْضُهُمُ ائْذَنْ لِي يَا رَسُولَ اللَّهِ فِي مِثْلِ هَذَا، قَالَ:" إِذًا تَجْعَلَهَا مِثْلَ هَذِهِ"، وَأَشَارَ بِيَدِهِ يَصِفُ ذَلِكَ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عبدالقیس کے وفد کو جب وہ آپ کے پاس آئے کدو کی تونبی اور لکڑی کے برتن، روغنی برتن اور منہ کھلے گہرے برتن سے روکا، اور فرمایا: مشک میں نبیذ تیار کرو اور اس کا منہ بند کر دو اور اسے میٹھا میٹھا پیو، ان میں سے کسی شخص نے کہا: اللہ کے رسول! مجھے اس جیسے برتن کی اجازت دیجئیے۔ آپ نے فرمایا: تو تمہیں اس جیسا چاہیئے اور آپ اپنے ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے اس کی شدت اور تیزی بیان کرنے لگے۔

تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي (تحفة الٔاشراف: 14541)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الأشربة 6 (1993)، سنن ابی داود/الأشربة 7 (3693)، مسند احمد (2/491) (صحیح)»

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح

سنن نسائی کی حدیث نمبر 5649 کے فوائد و مسائل
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث5649  
اردو حاشہ:
(1) قبیلہ عبد القیس، بحرین کے رہنے والے تھے جو اس دور میں یمن میں شمار ہوتا تھا۔ یمن کے علاقے میں اس وقت نشہ آور مشروب بہت زیادہ استعمال ہوتے تھے، اس لیے آپ نے ان کوخصوصی ہدایات ارشاد فرمائیں۔
(2) کٹے ہوئے منہ والے کیو نکہ منہ کٹا ہونے کی صورت میں وہ مٹکے جیسا بن جائے گا اور اس کا منہ باندھا نہیں جا سکے گا، لہٰذا اس میں نشے کا پتا نہیں چل سکے گا۔ منہ والے مشکیزے کا منہ باندھا جائے تو نبیذ میں نشہ پیدا ہونے کی صورت میں وہ مشکیزہ پھٹ جاتا ہے، لہٰذا نشے کا پتا چل جاتا ہے، اس لیے آپ نے نبیذ والے مشکیزے کا منہ باندھنے کا حکم دیا۔
(3) میٹھا میٹھا پیو یعنی اس کے ذائقے میں تبدیلی نہ آئی ہو کیو نکہ تبدیلی کی صورت میں نشے کا امکان ہے۔
(4) اجازت دیجیے اس شخص نے بھی اشارے میں بات کی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اشارے سے جواب دیا۔ اس اشارے کا صحیح تعین تو ناممکن ہےمگر مفہوم وہی ہے جو ترجمے میں بیان کیا گیا کہ اس نے ممنوع یا کم ازکم مشکوک نبیذ پینے کی اجازت مانگی آپ نے نشہ یا نشے کے خطرے کی وجہ سے اجازت نہ دی۔ واللہ أعلم۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5649   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.