سنن نسائي: کتب/ابواب
احادیث
رواۃ الحدیث
سوانح حیات امام نسائی رحمہ اللہ کتاب سنن نسائي تفصیلات
کتاب: مشروبات (پینے والی چیزوں) کے احکام و مسائل
The Book of Drinks
22. بَابُ : إِثْبَاتِ اسْمِ الْخَمْرِ لِكُلِّ مُسْكِرٍ مِنَ الأَشْرِبَةِ
22. باب: ہر نشہ لانے والے مشروب پر خمر (شراب) نام کے اطلاق کا بیان۔
Chapter: Applying the Name Khamr to All Drinks that Intoxicate
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے اور ہر نشہ لانے والی چیز خمر (شراب) ہے“ ۔
Report Error
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الٔنشربة 7 (2003)، سنن ابی داود/الٔلشربة 5 (3679)، سنن الترمذی/الأشربة 1 (1861)، 2 (1864)، سنن ابن ماجہ/الأشربة 9 (3387)، مسند احمد (2/35، 98، 123)، ویأتي عند المؤلف بأرقام: 5676، 5677 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم
سنن نسائی کی حدیث نمبر 5585 کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث5585
اردو حاشہ: دیکھیے! اس صریح فرمان رسول کے سامنے اہل رائے کیا حجت کرتے ہیں؟العیاذ باللہ .
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5585