ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سوکھی کھجور اور کشمش (سوکھے انگور) ملا کر اور سوکھی کھجور اور ادھ کچی کھجور ملا کر نبیذ بنانے سے منع فرمایا، اور فرمایا: ”کشمش کی الگ، سوکھی کھجور کی الگ اور ادھ کچی کھجور کی الگ نبیذ بناؤ“۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں: ابوکثیر کا نام یزید بن عبدالرحمٰن ہے۔
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث5574
اردو حاشہ: امام نسائی ؒ جس ابو کثیر کے نام کی وضاحت فرما رہے ہیں وہ حدیث سابق: 5573 کا راوی ہے، اس لیے اس وضاحت اور تصریح کا اصل مقام سابقہ حدیث کے تحت ہی تھا۔ بہتر یہی تھا کہ یہ وضاحت اس حدیث سے اوپر والی حدیث کے تحت کی جاتی۔ شاید یہ کاتب وغیرہ کا سہو ہو۔ واللہ آعلم۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5574