ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فقر سے، قلت، کمی اور ذلت سے اور ظلم کرنے اور کیے جانے سے اللہ کی پناہ مانگو“۔
تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجہ/الدعاء 3 (3842)، (تحفة الأشراف: 12235)، ویأتي عند المؤلف برقم: 5465و5466 (ضعیف) (اس کے راوی ’’جعفر‘‘ لین الحدیث ہیں، ان کی روایت اور سعید بن یسار کی پچھلی روایت کے الفاظ میں فرق ملاحظہ فرمائیں)»
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث5463
اردو حاشہ: یہ روایت امر (حکم) کے صیغے کے ساتھ ضعیف ہے کیونکہ اس کی سند میں جعفر بن عیاض مجہول راوی ہے‘ تا ہم آپکے فعل کے طور پر ثابت ہے کہ آپ یہ دعا پڑھا کرتے تھے جیسا کہ سابقہ روایت میں ہے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5463