سنن نسائي کل احادیث 5761 :حدیث نمبر
کتاب سنن نسائي تفصیلات

سنن نسائي
کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل
The Book of Financial Transactions
82. بَابُ : اخْتِلاَفِ الْمُتَبَايِعَيْنِ فِي الثَّمَنِ
82. باب: بیچنے اور خریدنے والے کے درمیان قیمت کے بارے میں اختلاف ہو جانے کا بیان۔
Chapter: When The Two Parties To a Transaction disagree About The Price
حدیث نمبر: 4652
Save to word اعراب
(مرفوع) اخبرنا محمد بن إدريس , قال: حدثنا عمر بن حفص بن غياث , قال: حدثنا ابي , عن ابي عميس , قال: حدثني عبد الرحمن بن محمد بن الاشعث , عن ابيه , عن جده , قال عبد الله: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول:" إذا اختلف البيعان وليس بينهما بينة , فهو ما يقول رب السلعة , او يتركا".
(مرفوع) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ , قَالَ: حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ , قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي , عَنْ أَبِي عُمَيْسٍ , قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْأَشْعَثِ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ جَدِّهِ , قَال عَبْدُ اللَّهِ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إِذَا اخْتَلَفَ الْبَيِّعَانِ وَلَيْسَ بَيْنَهُمَا بَيِّنَةٌ , فَهُوَ مَا يَقُولُ رَبُّ السِّلْعَةِ , أَوْ يَتْرُكَا".
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: بیچنے اور خریدنے والے میں اختلاف ہو جائے اور ان میں سے کسی کے پاس گواہ نہ ہو تو اس کی بات کا اعتبار ہو گا جو صاحب مال (بیچنے والا) ہے ۱؎ (اور خریدار کو اسی قیمت پر لینا ہو گا) یا پھر دونوں بیع ترک کر دیں ۲؎۔

وضاحت:
۱؎: مگر قسم کھانے کے بعد، جیسا کہ دیگر روایات سے معلوم ہوتا ہے۔ ۲؎: خریدنے اور بیچنے والے کے درمیان قیمت کی تعیین میں اگر اختلاف ہو جائے اور ان کے درمیان کوئی گواہ موجود نہ ہو تو ایسی صورت میں بیچنے والا قسم کھا کر کہے گا کہ میں نے اس سامان کو اتنے میں نہیں بلکہ اتنے میں بیچا ہے اب خریدار اس کی قسم اور قیمت کی تعیین پر راضی ہے تو بہتر ورنہ بیع کا معاملہ ہی ختم کر دیا جائے گا۔

تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/البیوع 74 (3511)، (تحفة الأشراف: 9546) (صحیح)»

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: حسن

   جامع الترمذي1270عبد الله بن مسعودإذا اختلف البيعان فالقول قول البائع والمبتاع بالخيار
   سنن أبي داود3511عبد الله بن مسعودإذا اختلف البيعان وليس بينهما بينة فهو ما يقول رب السلعة أو يتتاركان
   سنن ابن ماجه2186عبد الله بن مسعودإذا اختلف البيعان وليس بينهما بينة والبيع قائم بعينه فالقول ما قال البائع أو يترادان البيع
   سنن النسائى الصغرى4652عبد الله بن مسعودإذا اختلف البيعان وليس بينهما بينة فهو ما يقول رب السلعة أو يتركا
   بلوغ المرام650عبد الله بن مسعود إذا اختلف المتبايعان ،‏‏‏‏ وليس بينهما بينة ،‏‏‏‏ فالقول ما يقول رب السلعة أو يتتاركان

سنن نسائی کی حدیث نمبر 4652 کے فوائد و مسائل
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث4652  
اردو حاشہ:
بھاؤ بتانا بیچنے والے کا حق ہے۔ خریدنے والے کو منظور ہو تو ٹھیک ہے ورنہ بیع نہیں ہو گی۔ اگر اختلاف ہو جائے کہ خریدنے والے کے نزدیک کم قیمت پر سودا طے ہوا ہے اور بیچنے والا کہتا ہے کہ زیادہ قیمت پر سودا طے ہوا تھا، اگر کوئی گواہ موجود ہو تو اس کی گواہی پر فیصلہ ہو گا وگرنہ دریں صورت بائع ہی کی بات معتبر ہو گی۔ اب خریدار کی مرضی ہے کہ اس کے مطابق سودا لے لے یا پھر بیع فسخ ہو جائے گی۔ یہی قول حدیث کے مطابق ہے۔ اختلاف کے وقت طرفین کی طرف سے حدیث میں جو قسمیں اٹھانے والی بات ہے تو وہ سندًا ضعیف ہے، لہٰذا اس پر عمل کی ضرورت نہیں۔ دیکھیے: (ذخيرة العقبىٰ، شرح سنن النسائي للأتيوبي:198/35) ویسے بھی جب تک خرید نے بیچنے والے اپنی مجلس میں موجود ر ہیں، کوئی فریق بھی سودے کی واپسی کا مطالبہ کر سکتا ہے جسے ماننا دوسرے فریق کے لیے لازم ہو گا جیسا کہ پیچھے گزر چکا ہے۔ (دیکھیے، حدیث: 4462)
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 4652   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 650  
´بیع کی شرائط اور بیع ممنوعہ کی اقسام`
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ جب فروخت کرنے والے اور خریدنے والے میں اختلاف واقع ہو جائے اور ثبوت و شہادت کسی کے پاس نہ ہو، تو صاحب مال کی بات معتبر ہو گی، یا وہ دونوں اس سودے کو چھوڑ دیں۔ اسے پانچوں نے روایت کیا ہے اور حاکم نے صحیح قرار دیا ہے۔ «بلوغ المرام/حدیث: 650»
تخریج:
«أخرجه أبوداود، البيوع، باب إذا اختلف البيعان والمبيع قائم، حديث:3511، والترمذي، البيوع، حديث:1270، والنسائي، البيوع، حديث:4652، وابن ماجه، التجارات، حديث:2186، وأحمد:1 /466، والحاكم:2 /45.»
تشریح:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ جب فروخت کنندہ اور خریدار کے مابین کسی چیز کے بارے میں اختلاف واقع ہو جائے تو فروخت کرنے والے کی بات کو ترجیح ہوگی۔
اگر وہ بات خریدار کو قابل قبول ہوئی تو ٹھیک ورنہ خریدار اپنی ادا شدہ رقم واپس لے لے اور فروخت کرنے والا اپنی فروخت شدہ چیز واپس لے اور سودا فسخ کر دیا جائے۔
یہ اسی صورت میں ہوسکتا ہے جب وہی چیز اپنی اصلی حالت میں موجود ہو۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 650   

  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3511  
´جب بیچنے والے اور خریدنے والے کے درمیان قیمت میں اختلاف ہو جائے اور بیچی گئی چیز موجود ہو تو اس کے حکم کا بیان۔`
محمد بن اشعث کہتے ہیں اشعث نے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے خمس کے غلاموں میں سے چند غلام بیس ہزار میں خریدے، عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اشعث سے ان کی قیمت منگا بھیجی تو انہوں نے کہا کہ میں نے دس ہزار میں خریدے ہیں تو عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: کسی شخص کو چن لو جو ہمارے اور تمہارے درمیان معاملے کا فیصلہ کر دے، اشعث نے کہا: آپ ہی میرے اور اپنے معاملے میں فیصلہ فرما دیں۔ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہ۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابي داود/كتاب الإجارة /حدیث: 3511]
فوائد ومسائل:
فائدہ۔
اس میں اختلاف کے خاتمے کےلئے ایک مناسب طریقہ تجویز کیا گیا ہے۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3511   

  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث2186  
´خریدنے والے اور بیچنے والے کے درمیان اختلاف ہو جائے تو وہ کیا کریں؟`
عبدالرحمٰن سے روایت ہے کہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ کے ہاتھ حکومت کے غلاموں میں سے ایک غلام بیچا، پھر دونوں میں قیمت کے بارے میں اختلاف ہو گیا، ابن مسعود رضی اللہ عنہ کا کہنا تھا کہ میں نے آپ سے اسے بیس ہزار میں بیچا ہے، اور اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے اسے دس ہزار میں خریدا ہے، اس پر عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر چاہیں تو میں ایک حدیث بیان کروں جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے، اشعث رضی اللہ عنہ نے کہا: بیان کریں، عبداللہ بن مسعود رضی اللہ ع۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابن ماجه/كتاب التجارات/حدیث: 2186]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
  ادھار خرید فروخت جائز ہے۔
اس قسم کا اختلاف اسی وقت ہوتا ہے جب چیز وصول کر لی گئی ہو اور قیمت ادا نہ کی گئی ہے۔

(2)
  اس قسم کی غلط فہمی اس وقت پیدا ہوتی ہے جب قرض یا ادھار کا معاملہ زبانی طے کیا گیا ہو اور اسے لکھا نہ گیا ہو، اس لیے بہتر ہے کہ ایسے موقع پر تحریر لکھ لی جائے جیسے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
﴿وَ لَا تَسْـَٔمُوْۤا اَنْ تَكْتُبُوْهُ صَغِیْرًا اَوْ كَبِیْرًا اِلٰی اَجَلِهٖ ؕ ذٰلِكُمْ اَقْسَطُ عِنْدَ اللّٰهِ وَ اَقْوَمُ لِلشَّهَادَةِ وَ اَدْنٰۤی اَلَّا تَرْتَابُوْا﴾ اور قرض کو، جس کی مدت مقرر ہے، خواہ چھوٹا ہو یا بڑا ہو لکھنے میں کاہلی نہ کرو۔
اللہ کے نزدیک یہ بات بہت انصاف والی ہے۔
اور گواہی کو درست رکھنے والی اور شک و شبہ سے بھی زیادہ بچانے والی ہے۔

(3)
  صحابہ کرام کی نظر میں حدیث کا مقام اس قدر بلند تھا کہ جب حدیث سامنے آ جاتی تو فریقین اسے تسلیم کر کے جھگڑا ختم کردیتے تھے۔
مسلمان کا عمل اسی طرح ہونا چاہیے۔

(4)
  اختلاف کی صورت میں اگر گواہی موجود ہو تو گواہی پر فیصلہ کرنا چاہیے۔

(5)
  اگر گواہ موجود نہ ہو اور خریدی ہوئی چیز کو واپس کرنا ممکن ہو تو بیچنے والے کے دعویٰ کو تسلیم کر لیا جائے یا سودا ختم کرکے چیز واپس کر دی جائے۔
دونوں طرح جائز ہے۔ 6۔
اختلاف کی صورت میں باہمی احترام کو قائم رکھنا ضروری ہے گالی گلوچ اور الزام تراشی سے پرہیز کرنا چاہیے۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2186   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.