سنن نسائي کل احادیث 5761 :حدیث نمبر
کتاب سنن نسائي تفصیلات

سنن نسائي
کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل
The Book of Financial Transactions
60. بَابُ : بَيْعِ مَا لَيْسَ عِنْدَ الْبَائِعِ
60. باب: بیچنے والے کے پاس غیر موجود چیز کے بیچنے کا بیان۔
Chapter: Selling What the Seller Does Not Have
حدیث نمبر: 4617
Save to word مکررات اعراب
(مرفوع) حدثنا زياد بن ايوب , قال: حدثنا هشيم , قال: حدثنا ابو بشر , عن يوسف بن ماهك , عن حكيم بن حزام , قال: سالت النبي صلى الله عليه وسلم , فقلت: يا رسول الله , ياتيني الرجل فيسالني البيع ليس عندي ابيعه منه , ثم ابتاعه له من السوق , قال:" لا تبع ما ليس عندك".
(مرفوع) حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ , قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ , قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بِشْرٍ , عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهَكَ , عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ , قَالَ: سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , يَأْتِينِي الرَّجُلُ فَيَسْأَلُنِي الْبَيْعَ لَيْسَ عِنْدِي أَبِيعُهُ مِنْهُ , ثُمَّ أَبْتَاعُهُ لَهُ مِنَ السُّوقِ , قَالَ:" لَا تَبِعْ مَا لَيْسَ عِنْدَكَ".
حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا: اللہ کے رسول! میرے پاس آدمی آتا ہے اور وہ مجھ سے ایسی چیز خریدنا چاہتا ہے جو میرے پاس نہیں ہوتی۔ کیا میں اس سے اس چیز کو بیچ دوں اور پھر وہ چیز اسے بازار سے خرید کر دے دوں؟ آپ نے فرمایا: جو چیز تمہارے پاس نہ ہو اسے مت بیچو۔

تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/البیوع 70 (3503)، سنن الترمذی/البیوع 19 (1232)، سنن ابن ماجہ/التجارات 20 (2187)، (تحفة الأشراف: 3436)، مسند احمد (3/402، 434) (صحیح)»

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن

   جامع الترمذي1232حكيم بن حزاملا تبع ما ليس عندك
   جامع الترمذي1233حكيم بن حزامأبيع ما ليس عندي
   جامع الترمذي1235حكيم بن حزامأبيع ما ليس عندي
   سنن أبي داود3503حكيم بن حزاملا تبع ما ليس عندك
   سنن ابن ماجه2187حكيم بن حزاملا تبع ما ليس عندك
   المعجم الصغير للطبراني540حكيم بن حزاملا تبع ما ليس عندك
   سنن النسائى الصغرى4605حكيم بن حزاملا تبع طعاما حتى تشتريه وتستوفيه
   سنن النسائى الصغرى4607حكيم بن حزاملا تبعه حتى تقبضه
   سنن النسائى الصغرى4617حكيم بن حزاملا تبع ما ليس عندك

سنن نسائی کی حدیث نمبر 4617 کے فوائد و مسائل
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث4617  
اردو حاشہ:
سودا نہ کر کیونکہ ممکن ہے وہ چیز تجھے بازار سے نہ ملے یا تیرے طے شدہ بھاؤ سے مہنگی ملے، پھر تنازع پیدا ہو سکتا ہے۔ ویسے اگر کسی معین چیز کا سودا نہ ہو بلکہ عام چیز جو بازار سے ملتی ہے اور خریدار کو علم ہو کہ یہ چیز اس کے پاس نہیں، بازار سے لا کر دے گا تو ان شاء اللہ اس کا سودا کرنے میں کوئی حرج نہیں جیسا کہ سابقہ حدیث میں وضاحت بیع سلم یا سلف کی بحث میں آئے گی۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 4617   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3503  
´جو چیز آدمی کے پاس موجود نہ ہو اسے نہ بیچے۔`
حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آدمی آتا ہے اور مجھ سے اس چیز کی بیع کرنا چاہتا ہے جو میرے پاس موجود نہیں ہوتی، تو کیا میں اس سے سودا کر لوں، اور بازار سے لا کر اسے وہ چیز دے دوں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو چیز تمہارے پاس موجود نہ ہو اسے نہ بیچو۔‏‏‏‏ [سنن ابي داود/كتاب الإجارة /حدیث: 3503]
فوائد ومسائل:

دوکاندار بعض اوقات اپنے گاہکوں کی کئی مطلوبہ چیزیں جو ان کے پاس نہیں ہوتیں۔
اسی وقت بازار سے منگوا کر دیتے ہیں۔
اور مقصد یہ ہوتا ہے کہ یہ گاہک بس انہی سے متعلق رہے یہ صورت جائز نہیں۔
وہی سودا بیچنا چاہیے۔
جو موجود نہ ہو۔
الا یہ کہ گاہک از خود دوکاندار سے چیز منگوا کر دینے کا مطالبہ کرے۔


کوئی جانور جو بھاگ گیا ہو اسے فروخت کردینا۔
یا کوئی مال فریقین میں متنازع ہو۔
تو فیصلہ اور قبضہ ہونے سے پہلے ہی فروخت کردینا جائز نہیں۔


کوئی چیز خرید رکھی ہو مگر وصول نہ کی ہو۔
اور قبضے میں نہ آئی ہو۔
تو ا س کو بیچنا ناجائز ہے۔
خیال رہے کہ معروف تجارتی طریق پر بیع سلف (سلم) کا معاملہ جائز ہے۔
جس کی تفصیل پہلے گزر چکی ہے۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3503   

  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث2187  
´جو چیز پاس میں نہ ہو اس کا بیچنا اور جس چیز کا ضامن نہ ہو اس میں نفع لینا منع ہے۔`
حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے کہا: اللہ کے رسول! ایک آدمی مجھ سے ایک چیز خریدنا چاہتا ہے، اور وہ میرے پاس نہیں ہے، کیا میں اس کو بیچ دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو چیز تمہارے پاس نہیں ہے اس کو نہ بیچو۔‏‏‏‏ [سنن ابن ماجه/كتاب التجارات/حدیث: 2187]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
  ممنوع صورت کی وضاحت یہ ہے کہ بیچنے والے کے پاس ایک چیز موجود نہیں مگر وہ اس کی قیمت متعین کرے کے وصول کرلیتا ہے اور کہتا ہے:
جب میرے پاس وہ چیز آئے گی، تب تمہیں دے دوں گا۔
معلوم نہیں وہ چیز آئے یا نہ آئے، یا آئے تو خریدار کو پسند آئے یا نہ آئے، یوں وہ چیز دی ہوئی قیمت سے ہلکی ہو۔
اس سے دونوں میں اختلاف اور جھگڑا پیدا ہونے کا خطرہ ہے، اس لیے یہ صورت منع ہے۔

(2)
  غیر معین چیز کی بیع بھی اس میں شامل ہے، مثلاً:
دریا میں جال ڈالنے سے پہلے یہ کہا جائے کہ جال میں جتنی مچھلیاں آئیں گی وہ میں اتنے کی تمہیں بیچتا ہوں، جب کہ یہ معلوم نہیں کہ جال میں کم مچھلیاں آئیں گی یا زیادہ، چھوٹی مچھلیاں آئیں گی یا بڑی یا آئیں گی ہی نہیں، اس لیے جب مچھلیاں باہر آ جائیں پھر ان کی بیع ہو سکتی ہے۔
پہلی صورت بیع غرر میں شامل ہے۔
جو منع ہے۔ (دیکھیے، حدیث: 2194، 2195)

(3)
  اگر چیز کی قسم، مقدار اور صفات کا تعین کر لیا جائے نیز ادائیگی کا وقت مقرر ہو جائے تو اس کی قیمت پیشگی دے کر بعد میں مقرر وقت پر چیز وصول کر لینا جائز ہے۔
اسے بیع سلم یا سلف کہتے ہیں۔ (دیکھیے حدیث: 2280، 2282)
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2187   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.