انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ لوگوں (یعنی مہاجرین) نے کہا: اللہ کے رسول! آپ انصار کی عورتوں سے شادی کیوں نہیں کرتے؟ آپ نے فرمایا: ”ان میں غیرت بہت ہے“۔
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث3235
اردو حاشہ: انصار دھیمے مزاج کے لوگ تھے، اس لیے ان کی عورتیں ان پر غالب تھیں۔ وہ ان سے ڈرتے تھے اس طرح انصاری عورتوں کے مزاج میں کچھ جدت پیدا ہو گئی تھی۔ رسول اللہ ﷺ کی پہلے سے بیویاں تھیں۔ تیز مزاج والی عورت کا اپنی سوکنوں اور خاوند سے نباہ نہیں ہوتا بلکہ مستقل سر دردی بن جاتی ہے آپ نے شاید اسی لیے انصار میں نکاح نہیں فرمایا۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3235