عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس شخص نے اللہ تعالیٰ کے ذکر کے لیے مسجد بنائی، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 10604، ومصباح الزجاجة: 274)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/20، 53) (صحیح)» (عثمان بن عبداللہ بن سراقہ کا سماع عمر رضی اللہ عنہ سے نہیں ہے، لیکن شواہد کی وجہ سے حدیث صحیح ہے)
It was narrated that 'Umar bin Khattab said:
"I heard the Messenger of Allah say: 'Whoever builds a mosque in which the Name of Allah is mentioned, Allah will build a house for him in Paradise.'"
USC-MSA web (English) Reference: 0
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف عثمان بن عبد اللّٰه عن عمر مرسل (تهذيب الكمال 12/ 429) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 405
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث735
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) اللہ کے ذکر سے مراد نماز کی ادائیگی بھی ہے اور دیگر اذکار وظائف بھی۔ اس کے علاوہ اس میں وعظ وتبلیغ اور درس وتدریس بھی شامل ہے۔
(2) مسجد کی تعمیر میں حصہ لینے والے کے لیے یہ عظیم خوشخبری ہے کہ اللہ تعالی اس کے لیے جنت میں گھر بناتا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ شخص جنت میں ضرور داخل ہوگا۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 735