الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
کتاب: زہد و ورع اور تقوی کے فضائل و مسائل
Chapters on Zuhd
23. بَابُ : الْبَغْيِ
23. باب: بغاوت و سرکشی کا بیان۔
Chapter: Injustice
(مرفوع) حدثنا يعقوب بن حميد المدني , حدثنا عبد العزيز بن محمد , عن داود بن قيس , عن ابي سعيد مولى 61 بني عامر 61 , عن ابي هريرة , ان رسول الله صلى الله عليه وسلم , قال:" حسب امرئ من الشر ان يحقر اخاه المسلم".
(مرفوع) حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ الْمَدَنِيُّ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ , عَنْ دَاوُدَ بْنِ قَيْسٍ , عَنْ أَبِي سَعِيدٍ مَوْلَى 61 بَنِي عَامِرٍ 61 , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ:" حَسْبُ امْرِئٍ مِنَ الشَّرِّ أَنْ يَحْقِرَ أَخَاهُ الْمُسْلِمَ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شر سے آدمی کے لیے یہی کافی ہے کہ وہ اپنے مسلم بھائی کی تحقیر کرے“۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/البروالصلة 10 (2564)، (تحفة الأشراف: 14941)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الأدب 40 (3882)، سنن الترمذی/البروالصلة 18 (1927)، مسند احمد (2/277، 311، 360) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
● سنن ابن ماجه | 4213 | عبد الرحمن بن صخر | حسب امرئ من الشر أن يحقر أخاه المسلم |
سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 4213 کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث4213
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مسلمان کو ذلیل کرنا یا اسے حقیر اور کم تر سمجھ کر بدسلوکی کرنا بہت بڑا جرم ہے۔
(2)
حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ اگر کسی میں صرف یہی عیب ہو کوئی اور عیب نہ ہو تو اسے برا آدمی قرار دینے کے لیے یہی عیب کافی ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 4213