انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حسد نیکیوں کو اس طرح کھا جاتا ہے جس طرح آگ لکڑیوں کو، اور صدقہ و خیرات گناہوں کو اسی طرح بجھاتا ہے جس طرح پانی آگ کو، نماز مومن کا نور ہے اور روزہ آگ سے ڈھال ہے“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 942، ومصباح الزجاجة: 1501) (ضعیف)» (سند میں عیسیٰ الحناط ضعیف ہیں، لیکن «والصيام جنة من النار» کا جملہ متعدد احادیث میں ثابت ہے، ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الضعیفة، للالبانی: 1901 - 1902)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده ضعيف جدًا عيسى الحناط: متروك (تقدم:323) ولبعض الحديث شواهد دون هذا السياق وانظر ضعيف سنن أبي داود (4903)