ام ہانی رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «لا إله إلا الله» سے بڑھ کر کوئی عمل نہیں، اور یہ کلمہ کوئی گناہ باقی نہیں چھوڑتا“۱؎۔
وضاحت: ۱؎: یعنی جب کافر «لا إله إلا الله» کہہ کر مسلمان ہو جائے تو اس سے زمانہ کفر کے سارے گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 18013، ومصباح الزجاجة: 1326) (ضعیف)» (زکریا بن منظور ضعیف راوی ہیں ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف زكريا بن منظور: ضعيف وضعفه الجمھور (مجمع الزوائد 146/10) و محمد بن عقبة بن أبي مالك: مستور (تقريب: 2026،6142) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 512