سنن ابن ماجه کل احادیث 4341 :حدیث نمبر
کتاب سنن ابن ماجه تفصیلات

سنن ابن ماجه
کتاب: لباس کے متعلق احکام و مسائل
Chapters on Dress
22. بَابُ : الصُّفْرَةِ لِلرِّجَالِ
22. باب: مردوں کے لیے زرد (پیلے) لباس کا بیان۔
Chapter: Yellow for men
حدیث نمبر: 3604
Save to word مکررات اعراب
(مرفوع) حدثنا علي بن محمد , حدثنا وكيع , عن ابن ابي ليلى , عن محمد بن عبد الرحمن , عن محمد بن شرحبيل , عن قيس بن سعد , قال:" اتانا النبي صلى الله عليه وسلم , فوضعنا له ماء يتبرد به فاغتسل , ثم اتيته بملحفة صفراء , فرايت اثر الورس على عكنه".
(مرفوع) حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ , حَدَّثَنَا وَكِيعٌ , عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَى , عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ , عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ شُرَحْبِيلَ , عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ , قَالَ:" أَتَانَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَوَضَعْنَا لَهُ مَاءً يَتَبَرَّدُ بِهِ فَاغْتَسَلَ , ثُمَّ أَتَيْتُهُ بِمِلْحَفَةٍ صَفْرَاءَ , فَرَأَيْتُ أَثَرَ الْوَرْسِ عَلَى عُكَنِهِ".
قیس بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، تو ہم نے آپ کے لیے پانی رکھا تاکہ آپ اس سے ٹھنڈے ہوں، آپ نے اس سے غسل فرمایا، پھر میں آپ کے پاس ایک پیلی چادر لے کر آیا، (اس کو آپ نے پہنا) تو میں نے آپ کے پیٹ کی سلوٹوں پر ورس کا نشان دیکھا ۱؎۔

وضاحت:
۱؎: ایک پیلا، خوشبودار پودا ہے جو یمن میں پایا جاتا ہے۔

تخریج الحدیث: «(یہ حدیث مکرر ہے، دیکھئے: 466)، (تحفة الأشراف: 11095) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (سند میں محمد بن شر حبیل مجہول، اور محمد بن عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ ضعیف ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف
ضعيف
انظر الحديث السابق (466)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 507

   سنن ابن ماجه3604قيس بن سعداغتسل ثم أتيته بملحفة صفراء فرأيت أثر الورس على عكنه
   سنن ابن ماجه466قيس بن سعداغتسل ثم أتيناه بملحفة ورسية فاشتمل بها فكأني أنظر إلى أثر الورس على عكنه


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.