سنن ابن ماجه: کتب/ابواب
احادیث
رواۃ الحدیث
سوانح حیات امام ابن ماجہ رحمہ اللہ کتاب سنن ابن ماجه تفصیلات
کتاب: ذبیحہ کے احکام و مسائل
Chapters on Slaughtering
5. بَابُ : مَا يُذَكَّى بِهِ
5. باب: کس چیز سے ذبح کرنا جائز ہے؟
Chapter: With what animals may be slaughtered
محمد بن صیفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے ایک تیز دھار والے پتھر سے دو خرگوش ذبح کئے، پھر انہیں لے کر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ان کے کھانے کی اجازت دی۔
Report Error
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الضحایا 17 (2822)، سنن النسائی/الصید 25 (4318)، الضحایا 19 (4404)، (تحفة الأشراف: 11224)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/12، 76، 80) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن
● سنن ابن ماجه 3175 محمد بن صيفي ذبحت أرنبين بمروة فأتيت بهما النبي فأمرني بأكلهما
سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 3175 کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث3175
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) تیز کنارے والا پتھر جس سے جانور کی کھال کاٹی جا سکے، اس سے ذبح کرنا جائز ہے۔ (2) ذبح کرنے کے لیے لوہے کی چھری یا چاقو ہونا ضروری نہیں۔ (3) عوام میں مشہور ہے کہ ذبح صرف اس چھری سے کرنا چاہیے جس کا دستہ لکڑی کا ہو اور اس میں تین کیل لگے ہوئے ہوں وغیرہ وغیرہ، یہ سب باتیں بے بنیاد ہیں۔ (4) خر گوش حلال ہے اس کا گوشت کھانا مکروہ نہیں۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3175