سنن ابن ماجه کل احادیث 4341 :حدیث نمبر
کتاب سنن ابن ماجه تفصیلات

سنن ابن ماجه
کتاب: قضا کے احکام و مسائل
The Chapters on Rulings
8. بَابُ : مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ فَاجِرَةٍ لِيَقْتَطِعَ بِهَا مَالاً
8. باب: جھوٹی قسم کھا کر کسی کا مال ہڑپ کر لینے کی شناعت کا بیان۔
Chapter: Who Swears A False Oath In Order To Seize Wealth Unlawfully
حدیث نمبر: 2324
Save to word اعراب
(مرفوع) حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا ابو اسامة ، عن الوليد بن كثير ، عن محمد بن كعب ، انه سمع اخاه عبد الله بن كعب ، ان ابا امامة الحارثي حدثه، انه سمع رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول:" لا يقتطع رجل حق امرئ مسلم بيمينه إلا حرم الله عليه الجنة واوجب له النار"، فقال رجل من القوم: يا رسول الله وإن كان شيئا يسيرا؟ قال:" وإن كان سواكا من اراك".
(مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَخَاهُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ كَعْبٍ ، أَنَّ أَبَا أُمَامَةَ الْحَارِثِيَّ حَدَّثَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" لَا يَقْتَطِعُ رَجُلٌ حَقَّ امْرِئٍ مُسْلِمٍ بِيَمِينِهِ إِلَّا حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ وَأَوْجَبَ لَهُ النَّارَ"، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَإِنْ كَانَ شَيْئًا يَسِيرًا؟ قَالَ:" وَإِنْ كَانَ سِوَاكًا مِنْ أَرَاكٍ".
ابوامامہ حارثی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: جو شخص بھی قسم کے ذریعہ کسی مسلمان آدمی کا حق مارے گا، تو اللہ تعالیٰ اس پر جنت کو حرام کر دے گا، اور جہنم کو اس کے لیے واجب کر دے گا، لوگوں میں سے ایک شخص نے کہا: اللہ کے رسول! اگرچہ وہ معمولی چیز ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں، خواہ وہ پیلو کی ایک مسواک ہی ہو۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏صحیح مسلم/الإیمان 61 (137)، سنن النسائی/آداب القضاة 29 (5421)، (تحفة الأشراف: 1744)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/260) (صحیح)» ‏‏‏‏

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم

   سنن ابن ماجه2324إياس بن ثعلبةلا يقتطع رجل حق امرئ مسلم بيمينه إلا حرم الله عليه الجنة وأوجب له النار إن كان شيئا يسيرا قال وإن كان سواكا من أراك
   سنن النسائى الصغرى5421إياس بن ثعلبةمن اقتطع حق امرئ مسلم بيمينه فقد أوجب الله له النار وحرم عليه الجنة إن كان شيئا يسيرا يا رسول الله قال وإن كان قضيبا من أراك
سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 2324 کے فوائد و مسائل
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث2324  
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کی ادائیگی بھی فرض ہے۔

شرک کے علاوہ دوسرے گناہوں کی وجہ سے بھی جہنم کی سزا مل سکتی ہے لہٰذا ان سے بھی زیادہ سے زیادہ اجتناب کرنے کی کوشش ضروری ہے۔

(3)
شرک کے علاوہ دوسرے گناہوں سے جہنم واجب ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اسے جہنم میں ضرور جانا پڑے گا سزا بھگتنے کےبعد اس کو نجات مل سکتی ہے۔
اور اگر اس گناہ سے بڑی کوئی نیکی موجود ہو تو اس کی وجہ سے بھی نجات ہو سکتی ہے۔
اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو اپنے خاص فضل سے بھی اسے معاف کر سکتا ہے لیکن شرک اکبر اورایسے کفریہ کام جو اسلام سے خارج کردیتے ہیں ان کی سزا دائمی جہنم ہے۔

(4)
بعض گناہ بظاہر معمولی ہوتے ہیں لیکن اللہ کی نظر میں وہ بہت بڑے ہوتے ہیں اس لیے ہر چھوٹے بڑے گناہ سے بچنا چاہیے۔

(5)
اللہ کے نام کی جھوٹی قسم کھانا کبیرہ گناہ ہےاور معمولی سی چیز کےلیے اس کا ارتکاب اوربھی زیادہ برا ہے۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2324   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث5421  
´مال تھوڑا ہو یا زیادہ ہر حال میں فیصلہ ہو گا۔`
ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی کسی مسلمان آدمی کا حق قسم کھا کر مار لے گا تو اللہ تعالیٰ نے اس کے لیے جہنم واجب کر دے گا اور جنت اس پر حرام کر دے گا، ایک شخص نے آپ سے کہا: اگرچہ وہ معمولی سی چیز ہو؟ اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا: گرچہ وہ پیلو کی ایک ڈال ہو ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب آداب القضاة/حدیث: 5421]
اردو حاشہ:
1۔ باب کا مقصد یہ ہے کہ مال تھوڑا ہوزیادہ اس کی بابت فیصلہ کیا جا سکتا ہے خواہ حاکم فیصلہ کرے یا عدالت۔ رسول اللہ ﷺ کا یہ فرمانا کہ خواہ وہ پیلو کی ٹہنی ہی ہو، ا اگر جھوٹی قسم ہے ہڑپ کیا گیا تواس پرجہنم واجب اورجنت حرام ہوجاتی ہے کیونکہ یہ ظالم ہے۔
(2) جھوٹی قسم کھانا کبیرہ گناہ ہے۔
(3) آگ واجب کردیتا ہے یعنی ایک دفعہ تو وہ لازما آگ میں جائے گا اگرچہ بعد میں نکل آئے۔ جنت کےحرام ہونے سے مراد بہی جنت میں اولیں دخول کا حرام ہونا ہے ورنہ ہرمومن کا جنت میں جانا قطعی ہے نیز یہ بھی تب ہے اگراسے معافی نہ ملے۔ اگرمعافی مل جائے توپھریہ سزا نہیں ہوگی۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5421   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.