تخریج: «أخرجه الترمذي، النكاح، باب ما جاء في الرجل يسلم وعنده عشر نسوة، حديث:1128، وابن ماجه، النكاح، حديث:1953، وأحمد:2 /13، 14، 44، 83، وابن حبان (الإحسان):6 /182، حديث:4145، والحاكم: 2 /192، وانظر علل الحديث لابن أبي حاتم:1 /400، الزهري عنعن، وللحديث شواهد ضعيفة.»
تشریح:
1. مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے اسے شواہد کی بنا پر صحیح قرار دیا ہے۔
اور ان محققین کی بحث سے تصحیح حدیث والی رائے ہی اقرب الی الصواب معلوم ہوتی ہے۔
واللّٰہ أعلم۔
بنابریں مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہونے کے باوجود قابل عمل اور قابل حجت ہے۔
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:
(الموسوعۃ الحدیثیۃ مسند الإمام أحمد:۸ /۲۲۰‘ ۲۲۴‘ و:۹ /۶۹‘ وإرواء الغلیل:۶ /۲۹۱‘ ۲۹۶‘ رقم:۱۸۸۳‘ ۱۸۸۵) 2.اس حدیث سے معلوم ہوا کہ ایک مسلمان کے لیے چار سے زائد بیویاں ایک ہی وقت میں رکھنا حرام ہے اور یہ حکم متعدد روایات میں منقول ہے۔
نبی ٔاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حرم میں نوبیویاں تھیں تو یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے خاص رعایت تھی کیونکہ اس میں بہت سی دینی اور سیاسی مصلحتیں تھیں۔
اور یہ رعایت خود اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کو دی تھی‘ اس لیے اس پر اعتراض کرنا سراسر حماقت ہے۔
وضاحت:
«حضرت غیلان بن سلمہ ثقفی رضی اللہ عنہ»
”غین
“ پر فتحہ اور
”یا
“ ساکن ہے۔
ثقیف کے سرداروں میں سے تھے۔
فتح طائف کے بعد اسلام قبول کیا اور ہجرت نہیں کی۔
خوش الحان شاعر تھے۔
خلافت عمر رضی اللہ عنہ میں وفات پائی۔