عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سنیچر کے دن روزہ نہ رکھو، سوائے فرض روزہ کے، اگر تم میں سے کسی کو انگور کی شاخ یا کسی درخت کی چھال کے علاوہ کوئی اور چیز کھانے کو نہ ملے تو اسی کو چوس لے“(لیکن روزہ نہ رکھے)۱؎۔
وضاحت: ۱؎: امام ترمذی فرماتے ہیں کہ یہ حدیث حسن ہے، اور اس میں کراہت کا مطلب یہ ہے آدمی سنیچر کو روزے کے لیے مخصوص کر دے کیونکہ یہود اس دن کی تعظیم کرتے ہیں، رہی وہ روایتیں جن میں سنیچر کے دن صوم رکھنے کا ذکر ہے تو ان دونوں میں کوئی تعارض نہیں کیونکہ ممانعت اس صورت میں ہے جب اسے روزے کے لیے خاص کر لے۔
It was narrated from ‘Abdullah bin Busr that the Messenger of Allah (ﷺ) said:
“Do not fast on Saturdays apart from days when you are obliged to fast. If anyone of you cannot find anything other than grape stalks or the bark of a tree, let him suck on it.”
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث1726
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) اس سے بھی اکیلے ہفتے کے دن کے روزہ ے کی مما نعت ثابت ہوئی۔ فرض روزے رکھتے ہو ئے یہ دن بھی آ تا ہے لکین وہ اکیلا ہفتے کے دن کا روزہ نہیں ہوتا اسی طرح قضا روزے رکھتے ہوئے یہ اہتما م کرنے کی ضرورت نہیں کہ ہفتے کے دن نہ رکھا جائے اسی طرح اگر اتفا قا اگر ہفتے کے دن کا روزہ آ پڑے مثلاً کسی کا ایک روزہ رہ گیا تھا اس کی قضا میں اس نے روزہ رکھا اتفاقا ہفتے کا دن تھا روزہ رکھنے والے کا ارادہ ہفتے کو اہمیت دینے کا نہیں تھا یا داؤد ؑ والا روزہ رکھتے ہوئے جمعرات کو روزہ رکھا تو اب ہفتے کو پھر سوموار کو روزہ رکھنا ہو گا تو ایسی صورتوں میں منع نہیں ہو گا۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1726