سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے (اپنے انتقال کے وقت) کہا: میرے لیے بغلی قبر (لحد) بنانا، اور کچی اینٹوں سے اس کو بند کر دینا، جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کیا گیا تھا۔
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث1556
اردو حاشہ: فائده: بغلی (لحد والی) قبر کو بند کرنے کےلئے اینٹیں وغیرہ استعمال کی جاتی ہیں۔ لیکن پکی اینٹ کے استعمال سے اجتناب کرنا چاہیے قبر کو کچی اینٹوں سے بند کرنا چاہیے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1556