سنن ابن ماجه کل احادیث 4341 :حدیث نمبر
کتاب سنن ابن ماجه تفصیلات

سنن ابن ماجه
کتاب: صلاۃ جنازہ کے احکام و مسائل
Chapters: Regarding Funerals
28. بَابُ : مَا جَاءَ فِي الصَّلاَةِ عَلَى الشُّهَدَاءِ وَدَفْنِهِمْ
28. باب: شہداء کی نماز جنازہ اور ان کی تدفین۔
Chapter: What was narrated concerning the funeral prayer for the martyrs and their burial
حدیث نمبر: 1513
Save to word اعراب
(مرفوع) حدثنا محمد بن عبد الله بن نمير ، حدثنا ابو بكر بن عياش ، عن يزيد بن ابي زياد ، عن مقسم ، عن ابن عباس ، قال:" اتي بهم رسول الله صلى الله عليه وسلم يوم احد فجعل يصلي على عشرة عشرة، وحمزة هو كما هو، يرفعون، وهو كما هو موضوع".
(مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنِ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" أُتِيَ بِهِمْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ فَجَعَلَ يُصَلِّي عَلَى عَشَرَةٍ عَشَرَةٍ، وَحَمْزَةُ هُوَ كَمَا هُوَ، يُرْفَعُونَ، وَهُوَ كَمَا هُوَ مَوْضُوعٌ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ غزوہ احد کے دن شہداء رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لائے گئے، تو آپ دس دس آدمیوں پر نماز جنازہ پڑھنے لگے، اور حمزہ رضی اللہ عنہ کی لاش اسی طرح رکھی رہی اور باقی لاشیں نماز جنازہ کے بعد لوگ اٹھا کر لے جاتے رہے، لیکن حمزہ رضی اللہ عنہ کی لاش جیسی تھی ویسی ہی رکھی رہی۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 6497، ومصباح الزجاجة: 540) (صحیح)» ‏‏‏‏ (شواہد سے تقویت پا کر یہ حدیث صحیح ہے، ورنہ اس کی سند میں یزید بن أبی زیاد ضعیف راوی ہے)

It was narrated that Ibn ‘Abbas said: “They (the martyrs) were brought to the Messenger of Allah (ﷺ) on the Day of Uhud, and he started to offer the funeral prayer for them, ten by ten. Hamzah lay where he lay, and they were taken away but he was left where he was.”
USC-MSA web (English) Reference: 0


قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: حسن

   سنن ابن ماجه1513عبد الله بن عباسأتي بهم رسول الله يوم أحد فجعل يصلي على عشرة عشرة وحمزة هو كما هو يرفعون وهو كما هو موضوع

سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 1513 کے فوائد و مسائل
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث1513  
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
وہ شہید جو کفار کے ساتھ معرکہ میں جام شہادت نوش کرتا ہے۔
اسے غسل نہیں دیا جاتا اگرچہ اس پر جنابت کی وجہ سے غسل واجب بھی ہو بلکہ اسے اس کے جنگی لباس ہی میں دفن کرنے کا حکم ہے۔
جیسا کہ جنگ احد میں حضرت حمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت حنظلہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ یہ صورت حال پیش آئی تھی۔
کہ وہ جنگ سے پہلے جنبی تھے۔
پھر جنگ میں شہید ہوگئے۔
تو نبی کریمﷺنے انہیں بغیر غسل دیے دفن کرنے کا حکم دیا۔
پھر فرمایا میں نے دیکھا کہ فرشتے ان کو غسل دے رہے ہیں۔
دیکھئے: (الطبراني، 391/11، حدیث: 12094)
ان کےعلاوہ دیگر شہداء کو بھی بغیر غسل دئيے دفن کیا گیا تھا۔
دیکھئے: (أحکام الجنائز للألبانی، ص: 74)

(2)
شہید معرکہ کی نماز جنازہ کے بارے میں علماء کی دو آراء ہیں۔
امام ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں۔
شہید معرکہ کی نماز جنازہ میں صحیح بات یہی ہے۔
کہ اس کی نماز جنازہ پڑھنا اور نہ پڑھنا دونوں درست ہے کیونکہ اس بارے میں دونوں طرح کے دلائل موجود ہیں۔
شیخ البانی رحمۃ اللہ علیہ دلائل ذکر کرنے کے بعد فرماتے ہیں۔
شہید معرکہ کی نماز جنازہ پڑھنا واجب تو نہیں۔
البتہ پڑھنا افضل ہے۔
کیونکہ جنازہ دعا اور عبادت ہے۔
تفصیل کےلئے دیکھئے: (أحکام الجنائز، ص: 106)
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1513   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.