سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر، عصر، مغرب اور عشاء کی نمازیں (مکّہ مکرّمہ میں) پڑھیں، پھر وادی محصب میں کچھ دیر سوئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سوار ہو کربیت اللہ آئے اور اسکا طواف کیا۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اسی رات مدینہ منوّرہ کی طرف روانہ ہو گئے۔