سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نقش و نگار والی ایک چادر میں نماز پڑھی تو فرمایا: ”مجھے اس کے بیل بوٹوں نے مشغول کر دیا تھا۔ لہٰذا یہ چادر حضرت ابوجہم کو دے آؤ اور مجھے انبجان کی بنی ہوئی (سادہ) چادر لا دو۔“ جناب مخزومی کی زہری سے جو روایت ہےاس میں بھی «انبجانية» کے الفاظ ہیں۔ امام صاحب ایک اور سند سے یہی روایت بیان کرتے ہیں۔