صحيح ابن خزيمه کل احادیث 3080 :حدیث نمبر

صحيح ابن خزيمه
اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ
475. ‏(‏242‏)‏ بَابُ التَّهْلِيلِ وَالثَّنَاءِ عَلَى اللَّهِ بَعْدَ السَّلَامِ‏.‏
475. سلام پھیرنے کے بعد اللہ تعالیٰ کی حمد وثناء اور «‏‏‏‏لَا إِلٰهَ إِلَّا الله» ‏‏‏‏ پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 740
Save to word اعراب
نا يعقوب بن إبراهيم الدورقي ، نا إسماعيل بن علية ، حدثني الحجاج بن ابي عثمان ، حدثنا ابو الزبير ، قال: سمعت عبد الله بن الزبير ، يخطب على هذا المنبر، وهو يقول: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا سلم في دبر الصلاة، يقول:" لا إله إلا الله، لا نعبد إلا إياه، اهل النعمة والفضل والثناء الحسن، لا إله إلا الله مخلصين له الدين ولو كره الكافرون" نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، حَدَّثَنِي الْحَجَّاجُ بْنُ أَبِي عُثْمَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ ، يَخْطُبُ عَلَى هَذَا الْمِنْبَرِ، وَهُوَ يَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَلَّمَ فِي دُبُرِ الصَّلاةِ، يَقُولُ:" لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، لا نَعْبُدُ إِلا إِيَّاهُ، أَهْلَ النِّعْمَةِ وَالْفَضْلِ وَالثَّنَاءِ الْحَسَنِ، لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ"
جناب ابوزبیر کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کو اس منبر پر خطبہ دیتے ہوئے سنا، وہ فرما رہے تھے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سلام پھیر لیتے تو نماز کے بعد یہ کلمات پڑھتے، «‏‏‏‏لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ لاَ نَعْبُدُ إِلَّا إیَّاہُ أَهْلُ النِّعْمَةِ وَالْفَضْلِ وَالثَّنَاءِ الْحَسَنِ، لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ» ‏‏‏‏ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ہے، ہم صرف اُسی کی عبادت کرتے ہیں جو نعمتوں والا، سارے فضل و کرم کا مالک اور بہترین حمد و ستائش کا حقدار ہے۔ اللہ کے سوا کوئی لائق عبادت نہیں ہے، ہم خالص اُسی کی عبادت کرنے والے ہیں، اگرچہ کافروں کو بُرا ہی لگے۔

تخریج الحدیث: صحيح مسلم


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.