سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں مدینہ منوّرہ آیا تو میں نے (اپنے دل میں) کہا کہ میں ضرور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کو (غور سے) دیکھوں گا۔ تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب نماز شروع کی تو «اللهُ أَكْبَرُ» کہا اور اپنے دونوں ہاتھوں کو بلند کیا، تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں انگوٹھوں کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں کانوں کے برابر دیکھا۔ پھر کچھ حدیث بیان کی اور فرمایا کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم جُھکے اور سجدہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سرمبارک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھوں کے درمیان اسی مقدارمیں ہو گیا جتنی مقدار اُس وقت تھی جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز شروع کی تھی۔ (یعنی کانوں کے برابر)