سیدنا رفاعہ رضی اللہ عنہ کی طویل حدیث میں یہ الفاظ مروی ہیں کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو فرمایا تھا جس نے نماز پڑھی تھی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نماز دوبارہ پڑھنے کا حُکم دیا تھا: ” پھر جب تم سجدہ کرو تو اپنے چہرے اور دونوں ہاتھوں کو خوب جماؤ، یہاں تک کہ تیرے (جسم کی ہر) ہڈی اپنی جگہ مطمئین اور پر سکون ہو جائے۔