حضرت عبدالرحمان بن علی بن شیبان اپنے والد محترم سیدنا علی بن شیبان رضی اللہ عنہ سے روایت بیان کرتے ہیں کہ وہ (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہونے والے) وفد کے ایک رکن تھے۔ وہ فرماتے ہیں کہ ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نمازا ادا کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کن انکھیوں سے ایک آدمی کو دیکھا جو رُکوع وسجود میں اپنی کمر کو سیدھا نہیں کر رہا تھا، پھر جب اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مکمّل فرمالی تو ارشاد فرمایا: ”اے مسلمانوں کی جماعت، بیشک اس شخص کی نماز نہیں جو رُکوع اور سجدے میں اپنی کمر سیدھی نہیں کرتا۔“ یہ احمد بن المقدم کی حدیث ہے۔