سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں ایک سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ کی سواری (کی نکیل تھامے اُسے) چلا رہا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عقبہ، کیا میں تمہیں پڑھی گئی دو بہترین سورتیں نہ سکھاؤں؟ میں نےعرض کی کہ ضرور سکھا دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ» [ سورة الفلق ] اور «قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ» [ سورة الناس ] پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اترے اور پڑاؤ ڈالا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کی نماز میں یہی دو سورتیں تلاوت کیں۔ (پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے) فرمایا: ”اے عقبہ (ان سورتوں کی عظمت کے بارے میں) کیا خیال ہے۔“ یہ عبدالرحمٰن کی حدیث کے الفاظ ہیں۔ اور عبدہ راوی نے ” سفرمیں“ کے الفاظ روایت نہیں کئے۔ اور فرمایا کہ آپ نے دیکھا کہ مجھے یہ دو سورتیں زیادہ پسند نہیں آئیں (ان کی فضیلت و عظمت میرے دل میں نہیں بیٹھی) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو صبح کی نماز پڑھائی تو یہی دو سورتیں تلاوت فرمائیں۔ پھر مجھ سے فرمایا: ”اے عقبہ، کیا خیال ہے؟ (ان کی فضیلت کیسی ہے؟)“