حضرت سعید بن سمعان، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں تو اُنہوں نے مکمّل حدیث بیان کی۔ (جناب ابن ابی ذئب کے دونوں شاگرد، یحییٰ اور ابن ابی فدیک) کہتے ہیں کہ آپ نے اپنے ہاتھ اُٹھاتے ہوئے بلند کیے۔ دونوں نے کوئی الجھاؤ بیان نہیں کیا اور ان دونوں کی روایت میں ابن ابی ذئب کا قصّہ مذکورہ نہیں ہے کہ اُنہوں نے اپنے شاگردوں کو اُنگلیاں کھولنے یا بند کرنے کی کیفیت دکھائی تھی۔