ایسے افعال کے ابواب کا مجموعہ کے محرم کے لئے ، جنہیں کرنے کے جواز میں علماء کا اختلاف ہے ¤ جبکہ سنّت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ان کے جواز اور اباحت پر دلالت کرتی ہے
سیدنا ابن رزین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انھوں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول، میرے والد صاحب بوڑھے شخص ہیں جو حج وعمرہ ادا کرنے اور سفر کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنے والد کی طرف سے حج اورعمرہ ادا کرلو“۔