ایسے افعال کے ابواب کا مجموعہ کے محرم کے لئے ، جنہیں کرنے کے جواز میں علماء کا اختلاف ہے ¤ جبکہ سنّت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ان کے جواز اور اباحت پر دلالت کرتی ہے
امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدم وادی کے نشیب میں پڑھے تو آپ نے دوڑ لگا دی حتّیٰ کہ جب آپ چڑھائی چڑھنے لگے تو پھر عام رفتار سے چلنے لگے۔