ایسے افعال کے ابواب کا مجموعہ کے محرم کے لئے ، جنہیں کرنے کے جواز میں علماء کا اختلاف ہے ¤ جبکہ سنّت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ان کے جواز اور اباحت پر دلالت کرتی ہے
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صبح کی نماز کے بعد اور عصر کی نماز کے بعد کوئی نماز نہیں ہے سوائے مکّہ مکرّمہ کے، سوائے مکّہ مکرّمہ کے، سوائے مکّہ مکرّمہ کے۔“ امام ابو بکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ مجھے سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے امام مجاہد کے سماع میں شک ہے۔