177. (176) بَابُ ذِكْرِ أَخْبَارٍ رُوِيَتْ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الرُّخْصَةِ فِي تَرْكِ الْغُسْلِ فِي الْجِمَاعِ مِنْ غَيْرِ إِمْنَاءٍ قَدْ نُسِخَ بَعْضُ أَحْكَامِهَا
177. منی کے انزال کے بغیر جماع کرنے سے غسل نہ کرنے کی رخصت کے متعلق نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی احادیث کا بیان، اس کے کچھ احکام منسوخ ہوچکے ہیں
حضرت یزید بن خالد جہنی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ اُنہوں نے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے اُس شخص کے متعلق پوچھا جو جماع کرتا ہے تو منی کا انزال نہیں ہوتا (تو وہ کیا کرے؟) انہوں نے فرمایا کہ اُس پر غسل کرنا ضروری نہیں ہے۔ پھر سیدنا عثمان رضی اللہ نے فرمایا کہ میں نے یہ حُکم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے۔ وہ (یزید رحمہ اللہ) کہتے ہیں کہ پھر میں نے سیدنا علی بن ابی طالب، سیدنا زبیر بن عوام، سیدنا طلحہ بن عبید الله اور سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہم سے (یہی مسئلہ) پوچھا تو اُنہوں نے بھی اسی طرح جواب دیا- حضرت ابو سلمہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ مجھے عروہ بن زبیر رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ انہوں نے سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے (یہ مسئلہ) پوچھا تو اُنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسا ہی جواب نقل کیا۔